0

امارات نے سیلاب متاثرین کیلئے 50ملین ڈالر امدادکی فراہمی شروع کردی، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سیلاب متاثرین کیلئے 50ملین ڈالر امدادکی فراہمی شروع کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں وزیر اعظم شہباز ریف نے کہا ہے کہ یواے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے گزشتہ رات ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، متحدہ عرب امارات کے صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے50ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔یواے ای کے صدر کی دعوت پر 3ستمبر کا طے شدہ دورہ باہمی مشاورت سے ملتوی کیا۔انہوں نے کہا کہ دورہ ملتوی کرنے کا مقصد سیلاب متاثرین کے لیے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر توجہ مرکوز رکھنا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں