0

ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے ریڈیو موبائیل یونٹ کا قیام

پشاور (مانند نیوز) ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخ میں اپنی الگ نوعیت کے پہلے ریڈیو پشاور موبائل یونٹ کا قیام عمل میں لایا  گیا ہے جس کا سہرا سٹیشن ڈائریکٹر سیدہ عفت جبار کے سر جاتاہے ۔ اسی یونٹ کے  تحت پشاور یونیورسٹی کے پیوٹا چوک میں پیوٹا ایسو سی ایشن پشاور یونیورسٹی کے صدر پروفیسر جمیل احمد چترالی اور محمد اقبال جدون جنرل سیکرٹری کے تعاون سے  سیلاب زدگان کی امداد  کے حوالے سے خصوصی کیمپ لگایا گیا جس میں ریڈیو پاکستان پشاور کی ٹیم کے علاؤہ فنکاروں ، گلوکاروں ، سماجی کارکنوں ، یونیورسٹی طلبہ اور پروفیسرز حضرات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر اباسین یوسفزئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی قوم پر کڑا وقت آیا ہم نے مل کر اتحاد و اتفاق سے اس کا مقابلہ کیا ہے ۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کے اس اقدام اور موبائل یونٹ کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقیننا اس سے عوام کو اپنے خیا لات  کے اظہارکا موقع  اپنی دہلیز پر ملے گا ۔ معروف پشتو گلوکار  بختیار خٹک نے کیمپ میں شرکت کی ریڈیو پاکستان پشاور کے اس اقدام کو سراہا آپ کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان عظیم ادارہ ہے جس پر عوام کا اعتماد ہے اور اس موبائل یونٹ کیمپ پر لوگ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے عطیات جمع کرا سکتے ہیں ۔ کیمپ میں کمپئرنگ کے فرائض پشتو میں محمد اسلم جبکہ اردو میں روبینہ صدیقی نے سراجام دئیے ۔اس موبائل یونٹ کیمپ میں یونیورسٹی طلبہ نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کو قوم کی ایک مؤثر نمائندہ آواز قرار دیا ۔اس موقع پر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور سیدہ عفت جبار نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور قوم کے خوشی اور غم کے لمحات میں برابر کا شریک رہا ہے اور اسی سلسلے میں ریڈیو پاکستان پشاور نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان جناب سہیل علی خان کی ہدایات پر نہ صرف سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لئے خصوصی نشریات کا آغاز کیا ہے بلکہ  خصوصی موبائل یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا ہے ۔ ریڈیو پاکستان پشاور کے موبائل یونٹ نے پشاور یونیورسٹی کے پیوٹا چوک کے بعد پیس اینڈ کنفلکٹ سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا فوری کیا جہاں طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان پشاور کے اس اقدام کو سراہا۔ بعد ازاں یہ موبائل کیمپ فواد پلازہ یونیورسٹی روڈ اور حیات آباد فیز 111 چوک میں بھی لگایا گیا ۔ ریڈیو پاکستان پشاور کے اس موبائل یونٹ کیمپ کی سرگرمی کو پرائیویٹ ٹی وی اور اخبارات نے نمایاں طور پر کور کیا ۔ پی ٹی وی نے بھی بھرپور کوریج دی ۔ یونیورسٹی میں کیمپ کا انعقاد یونیورسٹی پیوٹا ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا تھا ۔ اس کیمپ شو کے پروڈیوسر سردار اعظم خان ،پروگرام مینجر عبدالمجید بلوچ ، اور حبیب النبی ،تکنیکی انتظامات ڈپٹی کنٹرولر انجینئرنگ ریاض احمد کی نگرانی میں ای  ایم رفایت اللہ نے     سنبھالے ۔ اکاؤنٹس کا شعبہ زوالفقار احمد نے سنبھالا اور اس ریڈیو پشاور موبائیل یونٹ کی تمام تر سرگرمیاں نگران اعلی ،اسذتیشن ڈائیرکٹر سیدہ عفت جبار کی نگرانی نجام پائیں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں