0

سیلاب پاکستان کیلئے بڑا چیلنج،متاثرین کو ہم سب کی ضرورت ہے،شازیہ مری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیلاب پاکستان کیلئے بڑا چیلنج،متاثرین کو ہم سب کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ  سیلاب پاکستان کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، بلوچستان سیلاب کے سبب بری طرح متاثر ہوا ہے، سندھ بھی پورا سیلاب سے متاثر ہوا، اس وقت سیلاب متاثرین کو ہم سب کی ضرورت ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہم خیبر پختونخوا میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ہمیں اس وقت بھلا دینا چاہیے، ہر فیملی کو 25، 25 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، کوئی بھی رقم چوری کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شکایتوں کے خلاف کارروائی بھی کی ہے، لوگوں سے بھی ہم نے کہا ہے کہ بتائیں کون کٹوتی کر رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں