0

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول پر لیوی 20روپے فی لٹر بڑھا کر 37روپے 50پیسے مقررکردی گئی۔ فی لٹر پیٹرول پر پی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں بھی 41پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی لٹر پیٹرول پر پی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ آٹھ روپے 43پیسے کر دی گئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت میں اضافہ کے نتیجہ میں پاکستان میں پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 14روپے36پیسے ہونا تھی تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی جس کے نتیجہ میں پیٹرول کی قیمت دو روپے سات پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم لیوی میں 17روپے 50پیسے فی لٹر کااضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی شرح 20روپے فی لٹر سے بڑھا کر 37روپے50پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں دو روپے 24پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت تین روپے 63سے بڑھا کر پانچ روپے87پیسے فی لٹر مقررکیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے 50پیسے کمی کی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 10روپے سے کم کر کے سات روپے50پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی10روپے فی لٹر برقراررکھی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق یکم ستمبر سے کردیا گیا اوراس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں