0

پیر اسلام غازی نے رورل ہیلتھ سنٹر سخاکوٹ کااچانک دورہ

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک)  تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام غازی نے رورل ہیلتھ سنٹر سخاکوٹ کااچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبے جن میں اوٹی، ایکسرے، ڈینٹل بلاک، لیبر روم، ای پی آئی سنٹر سمیت فارمیسی سنٹر کامعائنہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا بھی جائزہ لیا۔ ہسپتال کے مختلف شعبوں میں اور جگہ جگہ صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا کااظہار کیا اور متعلقہ حکام کو صفائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ہسپتال عملہ نے انہیں بتایا کہ صفائی کرنے والے سویپر بیمار ہے جس کی وجہ سے یہ مشکلات درپیش ہے اس موقع پر انکے ہمراہ چیئرمین وی سی سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی، چیئرمین سبزعلی خان، چیئرمین علی رحمان اور کونسلر عمران خان بھی ہمراہ تھے۔تحصیل چیئرمین نے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کئے سخاکوٹ ہسپتال میں دستیاب تمام وسائل بروئے کار لاکرمریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات یقینی بنائے جائے اور صفائی کاروزانہ کی بنیاد پر اہتمام کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں