0

حالیہ سیلاب میں لوٹ مار کرنے والے افراد کیخلاف انتظامیہ تاحال کاروائی کرنے میں ناکام

ملاکنڈ (مانند نیوز) انتظامیہ کیجانب سے ایک ماہ کے لیے نافذ کردہ دفعہ 144کی کھلی عام خلاف ورزیاں جاری۔حالیہ سیلاب میں بڑی پیمانے پر دریائے سوات میں لکڑیوں،سلیپر اور دیگر قیمتی اشیاء کی پکڑدھکڑ میں ملوث افراد  کیخلاف انتظامیہ کاروائی کرنے میں ناکام۔روزانہ دریائے سوات کے کنارے مقامی لوگ اور نشئی افراد سیلاب میں لائے گئے لکڑیاں،سلیپر اور دیگر قیمتی اشیاء کو چوری کرکے کھلی عام سمگلنگ کرتے ہیں۔لیکن انتظامیہ کیطرف سے تاحال کوئی کاروائی سامنے نہیں کی گئی۔مانند آخبار کو دستیاب اطلاعات کیمطابق دریائے سوات کے کنارے  بٹ خیلہ کے مختلف مقامات پر سیلاب میں لائے گئے لکڑیوں،سلیپر اور دیگر قیمتی اشیاء کو مقامی کیطرف سے چوری کرکے چھپانے کے بعد اب اس کی کھلی عام سمگلنگ جاری ہے۔مقامی افراد کیطرف  انتظامیہ کیجانب نافذ کردہ دفعہ 144کی کھلی عام ورزیاں جاری ہیں۔لیکن انتظامیہ لمبی تان سوکر تاحال کاروائی کرنے میں ناکام نظرارہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں