0

خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم،سپل وے کھول دیئے گئے

ہری پور(مانند نیوز ڈیسک) ہری پور میں واقع خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ہوگئی جس کے بعد ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر حسان احسن کے مطابق اردگرد کی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ادھر نوشہرہ کے علاقے ملک آباد میں سیلاب گزرگیا لیکن پانی اب تک جمع ہونے سے علاقہ مکینوں، خصوصاًخواتین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔چارسدہ میں سیلاب سے متاثر علاقہ ڈاگئی مکرم خان میں دریائے سوات کے کنارے آباد ایک ہی خاندان کے 14 مکانات تباہ ہو گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں