0

اسسٹنٹ کمشنر بحرین اسحاق خان کے ہمراہ بحرین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

بحرین (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ابرار وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر بحرہن اسحاق خان کے ہمراہ بحرین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف اپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بحرین اور مدین کے مقام پر جاری ریلیف اپریشن اور سڑک بحالی کا بھی جائزہ لیا گیا میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ابرار وزیر نے کہا کہ بالائی علاقوں میں ریسکیو اپریشن مکمل ہوچکا ہے جبکہ ریلیف اور آباد کاری کا مرحلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، وزیراعلی محمود خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی تعاون سے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہر قسم تعاون جاری ہے۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر  اپریشن کے حوالے سے کہا کہ ہیلی اپریشن جاری رہیگا۔ بالائی علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کررہے ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی صحت کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں متاثرین کے صحت کے حوالے سے جگہ جگہ پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں