0

پاکستان سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا، ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی شیئر ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں