0

پاراچنار،لوکل گورنمنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل

پاراچنار (مانند نیوز) لوکل گورنمنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل، جاوید جان طوری پریزائیڈنگ آفیسر منتخب ہوگئے گورنر کاٹیج پاراچنار میں تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین اور ٹی ایم اے سٹاف کے  زیر نگرانی صاف و شفاف انتخابات کا عمل مکمل ہوا جہاں پر سپیکر کی سیٹ کیلئے نوروز علی، جاوید جان اور ناصر مہدی کے مابین مقابلہ ہوا جس میں جاوید جان طوری نے سب سے ذیادہ ووٹ حاصل کرکے سپیکر منتخب ہوگئے نئے منتخب شدہ پریزائیڈنگ آفیسر نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کیلئے وہ سب کا مشکور ہے اور انشاء اللہ تمام ممبران کی تعاون سے وہ اپنی تمام تر توانائیاں علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین نے جاوید جان طوری کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اب اس ایوان کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے اور انشاء اللہ ضلع کرم کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور تمام تر کام میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی اس سے قبل تمام ممبران نے جاوید جان طوری کو پریزائیڈنگ آفیسر  منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ملکر علاقے کے مسائل حل کرنے کا عہد کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں