0

ڈپٹی کمشنر کاسول کالونی خار میں واقع مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ

باجوڑ (مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے گزشتہ روز سول کالونی خار میں واقع مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے محکمہ تعلیم،سی اینڈ ڈبلیو،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،منرل،ایریگیشن اور دیگر مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کرکے عملے کی حاضری رجسٹر ز چیک کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران اور ماتحت عملے کوسختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں صبح 9 بجے سے لے کر 5 بجے تک موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کے صحیح معنوں میں خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور پوری ایماندار ی اور خلوص نیت کے جذبے سے سرشار ہوکر فرائض منصبی کو انجام دیں۔انہوں نے خبر دار کیا کہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ اور سستی کا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں