0

افغانستان کیخلاف میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کیخلاف میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی ادیزئی میں ایک شخص گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا شخص بھی ہوائی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا- تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق دلہ زاک روڈ،نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ سے 3خواتین جاں بحق ہوئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ ہوئی تاہم ہوائی فائرنگ کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دوسری جانب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کےخلاف آپریشن کیا جائے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیتا اور افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف پراعتماد آغاز کیا ، محمد حسنین کے اوور میں رحمٰن اللہ گرباز نے مسلسل دو چھکے لگا کر سکور 20 رنز تک پہنچایا۔ حارث نے گزشتہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے رحمٰن اللہ گرباز کی وکٹیں اڑا دیں۔
رحمٰن اللہ گرباز نے 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے۔ محمد حسنین مشکلات کا شکار نظر آئے تاہم 5ویں گیند پر حضرت اللہ زازئی کو کلین بولڈ کرتے ہوئے حساب برابر کردیا۔ 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر کریم جنت کو محمد نواز نے فخر زمان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کریم جنت نے 19 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنائے تھے۔ نجیب اللہ زدران نے شاداب خان کو 14 ویں اوور میں چھکا لگا کر خطرناک عزائم دکھائے لیکن لیگ سپنر نے ان کو فخر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
کپتان محمد نبی کی نسیم شاہ نے وکٹیں اڑا دیں۔ محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے تو افغانستان کا اسکور 91 رنز تھا۔ ابراہیم زدران کی اننگز حارث رؤف نے 35 رنز تک محدود کردی، جس کیلئے انہوں نے 37 گیندوں کاسامنا کیا۔ زدران کی 37 گیندوں پر مشتمل 35 رنز کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ راشد خان نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا اور اگلی گیند پر چوکا مارا ۔
افغانستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لیے۔ راشد خان 18 اور عظمت اللہ عمر زئی نے آؤٹ ہوئے بغیر 10 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر باؤلرز کو ایک،ایک وکٹ ملی۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان بابراعظم پہلے اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے، فضل حق نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔
فخرزمان 9 گیندوں پر 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان اور افتخار احمد نے تیسری وکٹ پر 27 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 9 ویں اوور میں 45 رنز تک پہنچایا۔ راشد خان نے ٹورنامنٹ کے بہترین بلےباز محمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو کردیا جنہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنالیے تھے۔ چوتھی وکٹ پر 42 رنز کی شراکت ہوئی لیکن فرید احمد کی گیند پر افتخار احمد ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ابراہیم زدران کا کیچ بنے، ان کی اننگز 33 گیندوں میں 30 رنز پر مشتمل تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں