0

صوبائی حکومت نے ضلع ملاکنڈ کے تمام ڈیلی ویجیز ملازمین کو فارغ کردیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت نے ضلع ملاکنڈ کے تمام ویلج کونسلوں میں کام کرنے والے 105 ڈیلی ویجیز ملازمین کوبیک جنبش قلم فارغ کردیا صوبہ کے تمام اضلاع میں مذکورہ ملازمین ڈیوٹیوں پرہے جبکہ مالاکنڈ میں اسے گھر بھیج دیا گیا ملازمین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی در در کی خاک چھاننےکےبعد25ستمبرکو حلقہ کے صوبائی وزیر کے رہائش گاہ کے سامنے بچو ں سمیت غیر معینہ مدت تک دھرنا دینے کا اعلان کردیامالاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملازمین کی تنظیم آل ڈیلی ویجز ویلج کونسلز ملاکنڈ کے صدر نورمحمد المعروف عمران خان، نائب صدر ابراھیم،جنرل سیکرٹری محمداقبال، جائنٹ سیکرٹری طارق خان اوردیگر نے کہا کہ دو سال قبل ضلع کے مختلف ویلج کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کے لئے 105 افراد کو 17500روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا اور اب تک احسن طریقے سے ڈیوٹیاں ادا کی مگر گذشتہ روز انہیں فنڈز کی کمی کا کہہ کر فارغ کردیا بھرتی کے بعد ملازمین نے صفائی ستھرائی کا سامان اپنی جیبوں سے خریدی اور کسی قسم کی کوتاہی کا موقع نہیں دیا انہوں نے کہا کہ دیگرتمام اضلاع میں انہی ملازمین کو برطرف نہیں کیاگیااور وہ ڈیوٹیوں ہر ہے مگر ملاکنڈ میں 105ملازمین بلکہ خاندانوں کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا کردیاان کی دنیا ہی اجاڑ دی گئی انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین انتہائی غریب اور لاچار ہے بے اور روزگاری اور شدید غربت کی وجہ سے یہ ملازمت اختیار کی لیکن اب موجودہ مہنگائی کے بدترین دور اور بے روزگاری کی وجہ سے تمام ملازمین صوبائی حکومت کے ریاست مدینہ میں فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شکیل خان نے ملازمتوں کی مستقلی کا وعدہ کیا لیکن یہاں اسے مکمل طور پر فارغ کیاگیا جوکہ انصاف کی حکومت میں سراسر ظلم وزیادتی اوربہت بڑی نا انصافی ہے انہوں نے کہا وزیراعلی دوراندیش شخصیت ہے اور ان کی سخاوت کے چرچے ہیں لہذا ان غریب ملازمین کے حال پر رحم کھاکر اسے بحال کرایا جائے بصورت دیگر 25ستمبر کو تمام ملازمین اپنے بال بچوں سمیت صوبائی وزیر شکیل خان کے رہائش گاہ پر دھرنا دیکر بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں