0

ایم پی اے سید اقبال میاں نے پاراچنار میں بس سٹینڈ کا افتتاح کردیا

پاراچنار (مانند نیوز) ایم پی اے سید اقبال میاں نے پاراچنار میں بس سٹینڈ کا افتتاح کردیا بس سٹینڈ کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو سفری سہولیات میسر ہوگی بلکہ ٹی ایم اے کو درپیش فنانشل مسلہ بھی حل ہو جائے گا، ایم پی اے سید اقبال میاں اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین اور معززین نے شرکت کی اپنے خطاب میں ایم پی اے سید اقبال میاں اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ رحمان خان نے کہا کہ پاراچنار شہر میں بس سٹینڈ کی تعمیر سے عوام کو سفری سہولیات میں آسانی پیدا ہوگی بس سٹینڈ میں جدید طرز پر زنانہ اور مردانہ انتظار گاہ تعمیر ہوگا اور اس میں دکانیں، مسجد اور ٹیوب ویل بھی تعمیر کی جائے گی اور عوام کو ایک صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا انہوں نے کہا کہ اس کی آمدنی ٹی ایم اے کو دیا جائے گا جس سے ٹی ایم اے نہ صرف ملازمین کی تنخواہوں کا مسلہ حل ہوگا بلکہ شہر کی صفائی ستھرائی اور دیگر مینٹی نینس کا کام کرے گا انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کو ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا انشاء اللہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ٹی ایم اے کو سالانہ کروڑوں روپے آمدنی ہوگی اے ڈی لوکل گورنمنٹ رحمان خان نے کہا کہ اس پراجیکٹ پر ساڑھے تین کروڑ روپے لاگت آئی گی اور یہ اگلے سال مارچ تک مکمل ہوجائے گا  تقریب میں انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکٹری آغا منیر حسین نے بس سٹینڈ کی تعمیر کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے  لوکل گورنمنٹ اور ایم پی اے سید اقبال میاں کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اس سے قبل ایم پی اے سید اقبال میاں نے باقاعدہ پردہ کشائی کرکے بس سٹینڈ کا افتتاح کردیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں