0

شانگلہ میں تحریک انصاف کا ضلعی کارکنان کا عمران خان سےاظہار یکجہتی

شانگلہ (مانند نیوز) شانگلہ میں تحریک انصاف ضلعی کارکنان کا عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے اوردرج ایف آئی ار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔بشام، چکیسر اور دیگرعلاقوں میں کپتان کے حامیوں کا رات گئے تک بشام مین شاہراہ پر مظاہرہ جبکہ چکیسر اور دیگر علاقوں میں بھی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے۔ مائنس ون کا فیصلہ ہر گز منظور نہیں۔ تحریک انصاف کے ہر ورکرعمران خان کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے،تمام کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ امریکہ کے سازش پر عالمی لیڈر کے خلاف درج مقدمات قابل افسوس ہے۔پی ٹی آئی ضلعی قائدین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بشام شانگلہ میں عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے عدالتی فیصلے اوردرج ایف آئی ار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے امپورٹڈ حکومت نامنظور اور مائنس ون نظریہ نامنظور کے نعرے لگائے اور عدالتی فیصلے کاسختی سے مذمت کی گئے۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء تحصیل میئر بشام حاجی سدید الرحمان نے کہا کہ ہم عمران خان پر توہین عدالت فیصلے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اگر فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو پی ٹی آئی کاہرورکر سر پر کفن باندھ کر نکلے ینگے۔کیونکہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عمران خان کے جانثار ہیں۔تمام ورکرعمران خان اورپارٹی پر کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ مائنس ون کے فیصلے کرنے والے ہوش کے ناحن لیں۔ انھوں نے کارکنوں کو حکم دیا۔ کہ وہ تیار رہے۔ تاکہ کسی بھی وقت فیصلے کے خلاف سڑکوں پرنکلیں گے۔بشام احتجاجی مظاہرے سے تحریک انصاف کے سینئر رہنماء محمد ملوک،ترجمان پی ٹی آئی شانگلہ قاری اسلام زادہ،میان سہراب،خالد خان،جہانزیب،شاہد علی ودیگر نے بھی خطاب کیا اور موجودہ حکومت کو امپورٹڈ قرار دیتے ہوئے بھرپور جدوجہد برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔چکیسر میں عمران خان کے پرانے ساتھی اور سابق امیدوار تحصیل چیئرمین چکیسر اخترعلی چٹان کے قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بھی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں