0

عمران کو نااہل کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  عمران کو نااہل کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے، تناؤ اور کھینچاؤبحران پیدا کرے گا،مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم،کپاس اور گنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی اس لئے صرف الیکشن ہی حل ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے،معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا جبکہ عمران کو نااہل کرنا،مائنس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کرائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں