0

امپورٹڈ حکومت نے چینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانے کے حوالے سے دباؤ ڈالا،عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت+ان کے سرپرستوں نے گزشتہ شب سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیاہے۔ پہلے انہوں نے چینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانے کے حوالے سے دباؤ ڈالا۔اس کے باوجود جب چند چینلز نے نشریات جاری رکھیں توانہوں نے کیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔اس سے ثابت ہوتاہے کہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے یہ کس قدرخوفزدہ ہیں۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں یہ بھی عِلم ہے کہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کے باعث پیسوں کے معاملہ میں کوئی ان پر اعتماد کو تیارنہیں۔چنانچہ مجھ پر اور میری جماعت کو نشانہ بنانے کیلئے انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ یہ بے حسی ناقابلِ تصور ہے! اس سب کے باوجود ہم محض 2 گھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب رہے۔میں دیارِغیرخصوصاًامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں