0

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا 27واں سنڈیکیٹ اجلاس

پشاور (مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا 27 واں سینڈیکیٹ اجلاس خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا 27واں سینڈیکیٹ اجلاس گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے  انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کے لئے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے بتایا کہ یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی امور میں بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے امور کی موثر نگرانی کرکے اسے مزید مستحکم بنایا ہے۔اجلاس کی دوران سینڈیکیٹ اراکین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کی خدمات کی تعریف کی اور اسے یونیورسٹی کی ترقی کےلئے نیک شگون قرار دیا۔سینڈیکیٹ اراکین نے یونیورسٹی کے اثاثوں کی موثر نگرانی پر یونیورسٹی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔27 واں سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر کے علاوہ رجسٹرار محمد رشاد خٹک،  چئیرمین HEC کے نمایندے وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، صوفیہ جہاں، ٹریژر حافظ اسماعیل خان، عبدالسلام، ڈاکٹر محمد انعام الحق، عبدالطیف، محمد شاہ دین، انجینئر میر سلام سمیت ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلیشمنٹ محمد ایاز خان، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور جاوید اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد کامران نے شرکت کی ـ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں