0

گندم کی قیمت4ہزار من مقرر کرناغریب کوگھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت2ہزار سے4ہزار من مقرر کرناغریب کوگھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کوبھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔نہ کوئی غیرملکی امدادملی نہ ملکی امدادکی ساکھ ہے۔عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پربھی پابندی ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔اقوام متحدہ کا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔(ن) اور(ش)کی سیاست آرپار ہو جائیگی اورپی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔اگر 2مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہوپائیگی،پھر کسان کیا کریگااورغذائی بحران پیدا ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں