0

بریکوٹ میں بجلی لوڈشیڈنگ،بریک ڈاؤن اورآنکھ مچولی کا سلسلہ تھام نہ سکا

بریکوٹ (مانند نیوز) بریکوٹ میں بجلی لوڈشیڈنگ،بریک ڈاؤن اورآنکھ مچولی کا سلسلہ تھام نہ سکا۔گرڈاسٹیشن کے اہلکار سرکاری موبائیل نمبر پر کال وصول نہیں کرتے۔بریکوٹ کے عوام کے لئے گرڈاسٹیشن عذاب بن گیا ہے۔دن بدن بجلی کے نرخوں میں صرف اضافہ کیا جارہاہے عوام کو بجلی کی فراہمی میں واپڈا مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے۔علاقے کے کاروباری زندگی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جبکہ معمولات زندگی بری طرح متاثر۔اگر شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی ہفتوں سے بریکوٹ گرڈاسٹیشن پر شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ زرو وشور سے جاری ہے۔بجلی آنے اورجانے کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہے جبکہ گرڈاسٹیشن سے معلومات کے لئے رابطہ کیا جائے تو کال آٹینڈ نہ کیا جاتا اور جب آٹینڈ کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ پشاور سے کہا گیا ہے کہ گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈرز پر بجلی معطل کیا جائے۔بریکوٹ کے مختلف فیڈروں پر شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی نے یہاں کے کاروباری زندگی کو بری طرح متاثر کیا جبکہ اسی وجہ سے مختلف علاقوں کے بجلی صارفین کے گھر یلو برقی آلات بھی ناکارہ ہوچکے ہیں۔علاقے کے عوام نے حکومت اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بریکوٹ گرڈاسٹیشن کے اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ وہ موبائیل نمبر پر لوگوں کو بجلی کے متعلق معلومات فراہم کرے اور مزیدشیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈ نگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں