0

امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے،عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے، آئی ایم ایف اور عالمی بنک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنے سے بچانے میں ناکام رہی۔اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں شرحِ نمو(6%)،صنعت، زراعت، فراہمی روزگار،تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں۔ آج پاکستان کو بدترین مہنگائی،سماج کا ہرطبقہ جس کی زد میں ہے،بیروزگاری، غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامناہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے۔ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر اوحاصل کرلیا ہے۔ ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں