0

دی ایجوکیٹر سکول سسٹم سنی کیمپس اینڈ کالج تیمرگرہ کے شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا معاہدہ طے پایاگیا

لوئر دیر (مانند نیوز) دی ایجوکیٹر سکول سسٹم سنی کیمپس اینڈ کالج تیمرگرہ کا ڈسٹر کٹ پولیس تیمرگرہ کے شہداء کے بچوں کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا معاہدہ طے پایا گیا،دی ایجوکیٹر سکول سسٹم اینڈ کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی اور ڈسٹر کٹ پولیس افسراکرام اللہ نے یاداشت پر دستخط کردئے معاہدے کی رو سے لوئر دیر کے پولیس شہداء کے بچوں اور بچیوں کو 100 فیصد رعایت حاضر سروس کو 50 فیصد جبکہ ریٹائرڈ کو 30 رعایت دی جائے گی،دوسری جانب میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے دی ایجوکیٹر سکول سسٹم سنی کیمپس تیمرگرہ اور کنکوڈیا کالج کے منیجنگ ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا کہ شہداء کیلئے ہمارے ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیاتھا کہ پولیس شہدا کے بچوں کو سکول اور کالج میں داخلہ دیا جائیگا جس کو عملی شکل دیا گیا اور اج معاہدے پر دستخط کردئے گئے ڈاکٹر شوکت علی نے امید ظاہر کی کہ دی ایجوکیٹر سکول سسٹم سنی کیمپس تیمرگرہ اور کنکوڈیا کالج یتیم اور بے سہار بچوں کی اواز بنیں گی اور ان کیلئے تعلیم کے دروازے کھلیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر طلباء اور طالبات کی طرح پولیس شہداء کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں