0

سستا سرکاری آٹا ریلیف کے بجائے بریکوٹ کے عوام کے مصیبت بن گیا

بریکوٹ( مانند نیوز) صوبائی حکومت کی طرف سے سستا سرکاری آٹا ریلیف کے بجائے بریکوٹ کے عوام کے مصیبت بن گیا۔ٹرکوں کے ذریعے تقسیم نے سفید پوش طبقہ مکمل طور پرمحروم ہے جبکہ خواتین اور بچوں کے لئے بھی آٹے کی بوری کا حصول صرف ایک خواب بن گیا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری سستا آٹے کے معیار پر بھی عوامی شکایات بڑھ گئے ہیں۔فوری طور پر صوبائی حکومت سرکاری آٹے کے تقسیم کو پرانے طریقہ پر بحال کردیں جبکہ غیر معیاری آٹے کے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں عوامی مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل آضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک پروگرام بنا یا جس پر لوگوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو نیک شگون قرار دیا مگر جلد ہی غلط منصوبہ بند ی اور زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اس آٹے کو ٹرکوں کے ذریعے تحصیل بریکوٹ کے مختلف ویلیج کونسلوں میں تقسیم شروع کردیا۔اس طریقہ کار میں ہر گاؤں کے لوگ اپنے آٹے کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا وقت ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ اکثراوقات انہیں ایک آٹے کی بوری بھی نصیب نہیں ہوجاتی۔ٹرک پر وزیراعلیٰ کا خوبصورت بینر جبکہ ٹرک کے اند ر ناقص آٹا عوام کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے کہ سرکاری آٹے پر بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح موجودہ صوبائی حکومت بھی سیاست کررہی ہے۔علاقے کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر یہ سستا آٹا عوام کے لئے ریلیف ہے تو فوری طور پر علاقے کے مختلف دکانداروں کے ذریعے تقسیم کردیا جائے اور معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں