0

سنٹرل کرم پولیس اور فرنٹیئر کور ٹل سکاؤٹس 152 ونگ کا تھانہ سنٹرل کرم کے حدود میں وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

سدہ کرم ( مانند نیوز )  ضلع کرم میں  آمن و آمان کی فضا مستقل طور پرآمن رکھنے کی خاطر ضلعی پولیس آفیسر  ارباب شفیع اللہ کے خاص ہدایات پر سنٹرل کرم پولیس اور فرنٹیئر کور ٹل سکاؤٹس 152 ونگ نے مشترکہ طور پر ڈی ایس پی سنٹرل کرم عنایت خان، کیپٹن باسط اور کیپٹن بہرام سید کی سربراہی میں تھانہ سنٹرل کرم علاقہ علی شیرزٸی جابہ ، میردو ٹانگ، نوی کلی ،شمخی اور ملحقہ مضافات کے پہاڑی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوۓ ملک دشمن عناصر پر واضح کر دیا ہے کہ ضلع کرم کی سیکیورٹی ہاٸی الرٹ ہے جو کسی بھی قسم کے ناخوش گوار حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ یہاں ملک دشمن عناصر کے لیے کوٸی جگہ نہیں ہے اور نا ہی ایسے لوگ یہاں کسی قیمت اور کسی بھی صورت داخل ہوسکتے ہیں۔ ضلع کرم میں آمن ہے اور آمن و آمان کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہیگا۔ اس اقدام سے عوام پر بھی واضح ہوگیا ہے کہ یہاں غیر لوگوں کا آنا جانا نہیں ہے اور حالات معمول کے مطابق ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس اور فرنٹیئر کور ٹل سکاؤٹس 152 ونگ کے جوانوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں آمن و آمان کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنا اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی پر واضح پیغام دینا تھا۔ یہاں کی لاکھوں افراد کی زندگی کی بچاٶ اور ان کی حفاظت سیکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے۔ یہاں کے شریف  باعزت مکینوں کو پر آمن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا اور لوگوں میں بھی احساس ذمہ داری اور بیداری  پیدا کرنا ہے۔ادھر ضلعی پولیس نے چہلم کی خاطر آپرکرم کے مختلف علاقوں شلوزان ، لقمان خیل، باٸی پاس،بھٹی چڑاٸی وغیرہ میں فلیگ مارچ کیا جس کا مقصد عوام کو احساس دلانا تھا کہ ضلعی پولیس ہاٸی الرٹ ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں