0

سوات ،خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام منعقدہ سپورٹس ویک اختتام پذیر ہو گیا

سوات (مانند نیوز) خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام منعقدہ سپورٹس ویک اختتام پذیر ہو گیا، ایک ہفتہ جاری رہنے والے کھیلوں کے مقابلوں میں دو سو سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں 18 کھیل شامل تھے جن میں ہاکی، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن،باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی ،ایتھلیٹکس کے مقابلے بطور خاص شامل تھے۔ خپل کور ماڈل  سکول اینڈ کالج کے پرنسپل ثناالحق  نے جیتنے والی ٹیموں کو شاندار کھیل کے مظاہرے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ علم، امن کے فروغ ،نوجوانوں کی کردار سازی اور سوسائٹی میں اعتدال پسند رویے لانے کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے، سپورٹس اور صحت مند ثقافتی سرگرمیوں کی سرپرستی کریں۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج  کی تعلیمی اقتدار اور تربیت میں سپورٹس سرگرمیوں کو مرکزیت حاصل ہے۔طلباء و طالبات کو اعلی معیار کے گراونڈز،کیٹس اورسپورٹس سہولیات فراہم کی گئی ۔ نوجوانوں کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے کیلئے  یہ ادارہ  بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،جس کی زندہ مثال خپل کور کے ضلعی اور ڈویژنل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں  پہلی پوزیشن پورے سوات کے تعلیمی اداروں میں نمایاں ہیں ۔ تسلی بخش تعلیمی نتائج سپورٹس سرگرمیوں کو نظر انداز کر کے حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ محمد ابراہیم فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے کہا کہ سپورٹس ویک کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں طلباء نے پوری جوش و خروش سے حصہ لیا جو حوصلہ افزاء ہے۔ طالبات اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی فعال اور متحرک ہیں اور یہ حوصلہ افزاء بات ہے۔سپورٹس ویک میں  کھیلے جانے والے ہاکی  کے فائنل مقابلے میں نسیم اورنگزیب  نے چاچا کریم بخش کو0-1 سے شکست دی، فٹ بال کے فائنل مقابلے میں یوسف شھید نےچاچا  کریم بخش کو 1-4 سے شکست دی ۔ باسکٹ بال کے فائنل مقابلے میں چاچا ہاوس نے  یوسف شھید کو شکست دی۔والی بال فائنل مقابلے میں یوسف شھید ہاوس نے نسیم ہاوس کو شکست دی۔اتھلیٹکس کے فائنل مقابلوں میں 1500 میٹر ریس میں کلاس دہم کے عثمان علی نے فرسٹ ، سیکنڈ ایئرکے عمران غنی  نے دوسری اور نہم کلاس کے ریحان حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔بیسٹ اتھلیٹس سپورٹس ویک میں عثمان علی چاچا کریم بخش ہاوس کے کھلاڑی فاتح قرار پائے۔ٹورنامنٹ انتظامیہ میں پی ای ٹی محمد ابراہیم ، فضل غفار ،رحیم الدین، رحمت علی،افتخار،جنید اور  عبدالمجید شامل تھے ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں