0

مسجد اقصیٰ خطرات میں گھری ہوئی ہے،شیخ عکرمہ صبری

 مقبوضہ بیت المقدس (مانند نیوز ڈیسک) اعلیٰ اسلامی کونسل مقبوضہ بیت المقدس کے سربراہ  شیخ عکرمہ صبری نے مسلمان نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عبادات کی ادائیگی  کے لئے بطور خاص مسجد اقصیٰ کا رخ کریں تاکہ مسجد اقصیٰ کے خلاف  اسرائیلی سازشوں کا دفاع کیا جا سکے۔  اپنے ایک بیان میں شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ اسرائیلی عزائم کا تدارک کرنے کے لیے مسلمانوں کی بڑی تعداد میں مسجد اقصی آمد و رفت ضروری ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ  مسجد اقصیٰ خطرات میں گھری ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ‘ اسرائیلی قابض اتھارٹی موقع کے انتظار میں ہے کہ کب اسے موقع ملے اور یہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف اپنے سازشی منصوبوں کو آگے بڑھا سکے۔  لیکن اسرائیلی کی مسجد اقصیٰ کو قبضے کی سب سازشیں اور منصوبے ناکام رہیں گے۔ شیخ عکرمہ نے واضح انداز میں کہاکہ اسرائیلی سازشیں اور کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔  نیز یہ مسلمانوں کے مقدس مقام کے جارحیت ہے، اس کا ہر طرح سے مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے اسرائیلی انتہا پسندوں نے حالیہ دنوں میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کو بار بار مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی اپیل کی، انہیں ابھارا اور مسجد اقصی میں اپنی حفاظت میں لائیں۔ جس کا یہودی آباد کاروں مسلسل اہتمام کیا ہے۔  اسرائیلی قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ کا تعارف اور شناخت ہی تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔اسی کا توڑ کرنے اور اسرائیلی سازش ناکام بنانے کے لیے شیخ عکرمہ صبری نے مسلمانوں کو اس جانب متوجہ کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں