0

جنوبی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

وانا (مانند نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ، ڈی پی او کی جانب سے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو تحریری حکم نامہ جاری۔جنوبی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان خانزیب خان مہمند (پی ایس پی) کا جنوبی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی تیاری کا حکم جاری نامہ کردیا۔جنوبی وزیرستان کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او’ز کو تحریری طور پر خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان خانزیب خان مہمند (پی ایس پی) کی جانب سے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او’ز کو ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کرینگے، اس گرینڈ اپریشن کی نگرانی ڈی پی او خود کرینگے۔اور تمام ایس ایچ او’ز روزانہ کی بنیاد پر تمام تر کاروائیوں کی تفصیلات ڈی پی او  کو دیں گے۔تحریری حکم نامے کے مطابق تمام ایس ایچ او’ز اپنے اپنے علاقہ کے ذمہ دار ہونگے اور کسی قسم کی غفلت برتنے پر متعلقہ ایس ایچ او کو سخت محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،تمام ایس ایچ او’ز کو ڈی پی او کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ جس بھی علاقے میں ایک بھی منشیات فروش پایا گیا اسکا ذمہ دار متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او ہوگا۔ اس بابت ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کا کینسر ہے یہ ناسور نسلوں تک کو برباد کردیتی ہے۔ تاہم نوجوان نسل جو کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان منشیات فروشوں کے ہاتھوں تباہی اور بربادی کی طرف دھکیل دئے جاتے ہیں۔ منشیات فروش معاشرے کے سب سے بڑے دشمن ہے لہذا کسی بھی صورت انکو معاشرے میں برداشت نہیں کیا جائیگا، اور کسی صورت وہ معافی کے مستحق نہیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک مکمل طور پر وزیرستان کو منشیات فروشوں سے صاف نہیں کیاجاتا،ان کا کہنا ہے،کہ منشیات فروشوں پر وزیرستان کی سرزمین تنگ کردی جائیگی اور یہی ہمارا عزم ہے، یہی ہمارا مقصد ہے۔ اسی لئے اس آپریشن کی نگرانی میں خود کرونگا اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لونگا تاکہ کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کہیں پر بھی نہ ہو۔ ڈی پی او  کا مذید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ اپنے تھانے کے حدود میں سخت نگرانی شروع کردیں جہاں جہاں منشیات فروشوں کی اطلاع ہو فوراََ کاروائی کرے۔ ڈی پی او نے خصوصی طور پر عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں ہمارا ساتھ دے جہاں کہیں پر بھی منشیات فروشوں کی معلومات ہو، فوری طور پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو اطلاع دے۔ کیونکہ یہ معاشرے کے ہر فرد کا قومی اور مذہبی فریضہ ہے  اطلاع دینے والوں کے نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں