0

پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں یکدم بڑااضافہ،80کلو کی بوری9ہزار تک پہنچ گئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں یکدم زبردست اضافہ ہوگیا۔80کلو آٹے کی بوری9ہزار روپے تک جا پہنچی جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300روپے مقرر کر دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو آٹے کی مہنگے داموں خریداری میں مشکلا ت کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں کمی آئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں ایک دم سے اضافہ کر دیاگیا ہے۔چند روز کے دوران۔سپیشل آٹا110روپے فی کلو سے 120روپے کلو،چکی کا آٹا 100سے110روپے فی کلو،فائن دانے دار آٹا 100روپے سے 130روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق اگر فوری طور پر پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں تیزی نہ آئی تو آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔پشاورکے شہری اس وقت سستے آٹے کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا سستا آٹا استعمال کے قابل نہیں ہے اور اس میں چوکر کا استعمال کیاگیا ہے۔دوسری جانب پشاورمیں نانبائیوں نے آٹا مہنگا ہونے پر روٹی کی قیمتو ں میں اضافے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے جبکہ پشاور سے متصل خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نانبائیوں نے پیر کے روز تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ منظور کیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف ہڑتال کی جائے گی۔نانبائیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں یا روٹی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں