0

پشاورمیں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو400تک جا پہنچی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے بعد پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی سیلابی صورتحال میں ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہونے سے قیمتوں کو بڑھا دیاگیا ہے اور فی کلو قیمت 200روپے سے بڑھ کر400روپے تک پہنچ گئی ہے۔عوام کو ایک طرف سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ اب ایل پی جی گیس کی قیمت بڑھنے سے مسائل اور مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور میں ایل پی جی بھرے سلنڈر کی کمی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث بلیک میں فروخت شروع ہو گئی ہے کیونکہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث اس کی قیمتوں میں جہاں خود ساختہ اضافہ کر دیاگیا ہے وہیں بلیک میں بھی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں دو سو روپے فی کلو سے چار سو روپے فی کلو تک ایل پی جی فروخت ہورہی ہے جس کے باعث رکشہ وٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے تاہم تمام تر صورتحال میں براہ راست غریب اور متوسط افراد ہی متاثر ہورہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں