0

انٹر کی رزلٹ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی، اورنگزیب کشمیری

پبی ( نمائندہ مانند )سنگل بورڈ کے قیام کا نوٹیفیکشن فوری طور پر واپس لیں۔انٹر کی رزلٹ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی۔ بنی گالہ کی طرف لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل۔4دن کی الٹی میٹم دیتے ہیں ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔کسی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کو نہیں مانتے ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری  ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کلرکوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیم کا بیڑا غرق کردیا۔محکمہ تعلیم کو 9 سال سے تجربہ گاہ بنایا ہے۔اور رزلٹ یہ ہے۔کہ ابھی تک بچوں کو کتابیں فراہم  نہیں کی ھے۔ اور اب جاتے جاتے تعلیمی بورڈوں کو ایک دوسرے میں ضم کرکے ایک سنگل بورڈ قائم کر رہے ہیں۔ جو طلباء اور والدین کیلئے زھر قاتل سے کم نہیں افسوس کی بات تو یہ ہے۔کہ یہ پریکٹس باقی تین صوبوں میں نہیں ہے۔ اگر تعلیمی بورڈوں میں اصلاحات ناگزیر تھے۔تو 9 سال تک  یہ لوگ کہاں گئے تھے۔یہ اب جاگ گئے۔کہ جاتے جاتے تعلیمی بورڈوں کا بھی کباڑہ بنادیں۔ لیکن ہم نے بھی تہیہ کر رکھا ہے۔کہ ہم بورڈوں کوختم کرنے اور سنگل بورڈ کے قیام کو کسی بھی صورت میں نہیں بننے دینگے۔چاہے ہمارے ملازمت کیوں نہ جائیں۔لیکن اپنے طلباء اور بچوں کی خاطرہم  ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔اور بنی گالہ کی طرف لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ہے۔ اور الٹی میٹم ختم ہوتے ھی بنی گالہ پر یلغار کرینگے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں