0

چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، صدر جوبائیڈن

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔ ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک چین کی پالیسی ہے لیکن تائیوان نے اپنی آزادی سے متعلق خود فیصلہ کیا ہے۔ ہم تائیوان کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے آزادی کا فیصلہ تائیوان کا اپنا ہے۔رواں سال میں یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے چین کے خلاف تائیوان کے حق میں بیان دیا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں