0

ہنگو،نواحی علاقہ انار چینہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام فیلڈ ڈے منایا گیا

ہنگو (مانند نیوز) ہنگو،نواحی علاقہ انار چینہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام فیلڈ ڈے منایا گیا۔فیلڈ ڈے میں سینکڑوں چھوٹے بڑے جانوروں کو مہلک امراض سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن اور سپرے کرائے گئے۔اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے فوکل پرسن ولی اللہ عرف ٹیپو نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک خیبرپختونخواہ ڈاکٹر عالم زیب خان اور ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہوار انوار کے زیر نگرانی ہنگو کاعلاقہ انار چینہ کلے میں جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسین کیڑے مار ادویات اور سپرے کرانے سمیت 62 زمینداروں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلع ہنگو میں محکمہ لائیو سٹاک کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں