0

علی امین گنڈا پور سے تنازع، وی سی گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ساتھ تنازع مہنگا پڑ گیا ڈیرہ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ساتھ تنازع مہنگا پڑ گیا۔چانسلر( گورنر) نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخاراحمد کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا اور صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جبری رخصتی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اثاثہ جات تقسیم کرنے میں ناکام رہے، علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلر کا تنازع اثاثہ جات کی تقسیم پر تھا، وائس چانسلر نے سینیٹ کے فیصلے کے برعکس اثاثے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ تقسیم نہیں کیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گومل یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں