0

الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے سابق صدر آفتاب احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا

سوات (مانند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے سابق صدر آفتاب احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا، ایک ہفتے تک ایک کروڑ روپے دینے پر رہائی کا مطالبہ کیا گیا، آفتاب احمد نامعلوم مقام پر منتقل، الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے سابق صدر آفتاب احمد نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 14ستمبر کو دو نامعلوم نقاب پوش افراد نے کس روڈ نویکلے میں مجھے پکڑ کر میرے آنکھوں کو باندھ کر گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں پر مجھ پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور مختلف الزامات لگا کر جرمانے کے طور پر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور میرے پاس پیسے نہ ہونے پر انہوں نے اگلے روز گھر کے سامنے لاکر ایک ہفتے میں ایک کروڑ روپے کا انتظام کرنے کا کہا اور یہ بھی کہا گیا کہ ایک ہفتے تک رقم نہیں دی یا بھاگنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج بھگتو گے جس پر میں وہاں سے نامعلوم مقام پر منتقل ہوگیا ہوں اور روپوش ہوگیا ہوں اور اب مجھے مختلف نمبروں سے فون آتے ہیں جسکو میں اٹنڈ نہیں کرتا.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں