0

علاقائی ترقی، عوامی خوشحالی اورپارٹی امور کے حوالے سے وزیراعلیٰ اورایم پی اے گران خان میں اہم ملاقات

سوات (مانند نیوز) علاقائی ترقی، عوامی خوشحالی اورپارٹی امور کے حوالے سے وزیراعلیٰ اورایم پی اے گران خان میں اہم ملاقات ٗ حلقہ پی کے 4کے ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کو حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کردیا، وزیراعلیٰ کی طرف سے اس عزم کودہرایاگیاکہ علاقائی ترقی، عوامی خوشحالی وعوامی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، دونوں رہنماؤں پارٹی کارکنوں کو پارٹی کاعظیم سرمایہ اوراثاثہ قراردیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی ترقی اورخصوصاً حلقہ پی کے 4میں ترقی کے سفر اورلوگوں کی خوشحالی اورپارٹی امور اوردیگرسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، اس موقع پر عزیز اللہ گرا ن خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کواپنے حلقہ میں جاری مکمل ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیااوران کے حلقہ پی کے 4کو خصوصی توجہ دینے پروزیراعلیٰ محمودخان کاشکریہ اداکیا،وزیراعلیٰ محمودخان نے اس عزم کودہرایاکہ علاقائی اورعوام کوخوشحالی کاسفرجاری رہیگا۔انہوں نے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان سمیت دیگر ممبران اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے حلقوں کے لوگوں کیساتھ قریبی روابط قائم رکھے، تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل اورمشکلات کے حل کے حوالے سے پریشانی کاسامناکرنانہ پڑے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقی اورخوشحالی کاسفرجاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، اس موقع پر عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کو یقین دلایاکہ وہ علاقے کے لوگوں اورپارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے اوران کو عزت واحترام دینے میں کوتاہی اورغفلت سے کام نہیں لیں گے، انہوں نے وزیراعلیٰ محمودخان سے علاقائی سیاسی صورتحال اورپارٹی امور کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے لئے ایک ادنیٰ سپاہی کے طورپر کام کرتے رہیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ کوحلقہ پی کے 4کے لوگوں کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں