0

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے 20 ہزار مختلف نایاب نسل کی مچھلیاں دریائے نندھیاڑ میں چھوڑ دیں

بٹگرام (مانند نیوز) عوام نندھیاڑ خوڑ میں بجلی کرنٹ لگانے یا زہریلی ادویات ڈالنے سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر بٹگرامتفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز کے زیر اہتمام بٹگرام میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل چئیرمین بٹگرام عطاء اللہ خان ترند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز محمد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ فشریز بٹگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ مذکورہ مچھلیوں میں چار اقسام ہیں جس میں سلور فش،گراس کارپ فش،رہو فش اور موری  فش شامل ہیں اگر غیر قانونی شکار سے اجتناب کیا جائے تو ایک سال میں مذکورہ مچھلیاں مارکیٹ کی ڈیمانڈ پوری کرسکتے ہیں اور لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر وائٹ میٹ میسر ہوسکے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے عوام سے درخواست کی کہ وہ غیر قانونی شکار ماہی سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں، کسی علاقے’ معاشرے’ یا ملک میں موجود وسائل اس علاقے ‘ معاشرے یا ملک میں رہنے والے تمام افراد کی مشترکہ پراپرٹی ہوتی ہے’ نہ صرف انسان بلکہ تمام جانداروں کی بھی’  سب ان سے استفادہ کرتے ہیں ‘ سب کے کام آتے ہیں ‘ سب انھیں استعمال کرتے ہیں اور ان کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری بھی سب  پر عائد ہوتی ہے’ بٹگرام کے تمام لوگوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اس کی حفاظت کریں ‘  بجلی کے کرنٹ اور زہریلے کیمیکلز کے ذریعے مچھلی پکڑنے سے اجتناب کریں   ‘  اور جو لوگ اس قبیح فعل میں ملوث ہیں ان کو ہر قیمت پر روکیں ‘  اگر وہ  پھر بھی باز نہیں آتے تو  پولیس کو اطلاع دیں ‘  سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائیں ‘ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں