0

معزز عدلیہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، سید سلیم شاہ

ایبٹ آباد(مانند نیوڈیسک) معزز عدلیہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، عدلیہ کے وقار کو مجروع کرنے اور دھمکانے والے کو یوں کھلی چھوٹ دینے سے عدلیہ پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ سید سلیم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے چار ماہ سے زائد عرصہ میں متعدد بار دیکھنے میں آیا کہ انہوں نے عدلیہ اور دیگر مقتدر اداروں کو واشگاف الفاظ میں ڈرایا دھمکایا اور للکارا لیکن اس معاملہ میں عدلیہ کی جانب سے نرم رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے نہ کہ مختلف افراد اور پارٹیوں کے لئے الگ الگ معیار مقرر ہوں، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یوں عدلیہ کی تضحیک اور دھمکیاں نہیں دی گئی لیکن پھر بھی متعدد سیاستدانوں اور دیگر افراد کو سزا و جزا کا سامناکرنا پڑا لیکن عمران خان کے اشتعال انگیز رویہ اور باغیانہ روش پر انہیں زبانی معافی تلافی پر چھوٹ دینے سے عدلیہ پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم معزز عدالتوں اور ججوں کا احترام کرتے ہیں اور کسی کو بھی عدلیہ اور انصاف سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان چند افراد کا لاڈلا ہو گا پوری قوم کا نہیں، قومی اداروں اور ان سے وابستہ افراد کی عزت اور ساکھ کو مجروع کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد سیاسی رہنما آج بھی توہین عدالت کے زمرے میں نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واقعی میں ایک فتنہ ہے جو کہ پاکستان کا امیج، اداروں اور سربراہان کی ساکھ کو متاثر کر کے ملک عزیز کو کمزور کرنے کی سازش میں مصروف ہیں جن پر قدغن لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں