0

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے نصیر اقبال کی پشاور یو نیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل

کرک(مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے کوالٹی ایشورنس ڈائریکٹریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصیر اقبال نے ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیو نیکیشن یو نیورسٹی آف پشاور میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی ـاس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ نصیر اقبال کے سپروائزرشعبہ جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن یو نیورسٹی آف پشاور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ جان تھےاور اندرونی ممتحن اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر سید عرفان اشرف جبکہ بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر شاہجہان سید اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کےڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر خالد سلطان تھے ان کے پی ایچ ڈی مقالے کا عنوان پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ میں سیلف سینسرشپ اور اسکی وجہ پیدا شدہ حالات کا تجزیہ تھا ـ پر یس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر نصیر اقبال نے ان کے پی ایچ میں معاونت فراہم کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے ادھرخوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جو ہر علی اور تمام فیکلٹی نے اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں