0

سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

سوات (مانند نیوز )کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز کی ضلع سوات میں کاروائی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر TTP تنظیم کا دہشتگرد مقابلے میں ہلاک دہشت گرد کی پہچان عادل زیب ولد میاں صاحب جان ساکن شکرے منگلور ضلع سوات ہوئی ہلاک دھشتگرد کے قبضہ سے دستی بم اسلحہ، گولی بارود برآمد۔مذکورہ دہشتگرد VDC ممبر محمد ادریس خان کی گاڑ ی پر IED بلاسٹ کرکے جس میں VDCممبر ادریس خان بمعہ 2 پولیس اہلکاران سمیت کل 8 افراد شہید ہونے میں سی ٹی ڈی ملاکنڈ کو مطلوب تھا ہلاک شدہ دہشت گرد VDC ممبر محمد شیرین کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ متعدد مقدمات دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی مطلوب تھے۔دیگر دہشتگرد ساتھی زخمی حالت میں رات کی تاریکی اور گھنے باغات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دہشتگردوں کا منظم گروہ علاقہ منگلور ضلع سوات میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کے لیے داخل ہو چکا ہے۔ اطلاع کے پیش نظر سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شروع کرکے دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹٰی فورسز کے جوانوں کو دیکھ کر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی سے خود کو محفوظ کرکے حق حفاظت خود اختیاری کے خاطر بھی جوابی فائرنگ شروع کی۔ نفری اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ ختم ہو جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلیرنس اپریشن ایک دہشت گرد ہلاک شدہ پایا گیا۔ ہلاک شدہ دہشت گرد کی پہچان عادل زیب ولد میاں صاحب جان ساکن شکرے منگلور ضلع سوات ہوئی۔ ہلاک شدہ دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد VDC ممبر محمد ادریس خان کے گاڑ ی پر IED بلاسٹ کیا تھا جس میں VDC ممبر ادریس خان بمعہ 2 پولیس اہلکاران سمیت کل 8 افراد شہید ہوئے تھے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد VDCممبر محمد شیرین کے ٹارگٹ کلنگ کے علاہ ، متعدد مقدمات دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔ ہلاک شدہ دہشت گرد کے دیگر دہشت گرد ساتھی زخمی حالت میں رات کی تاریکی اور گھنے باغات کا فائدہ اٹھاتےہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جنکی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ اپریشن جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں