0

غیر قانونی طور پر سرکاری آٹا لے جانے والے گاڑی کو قبضے میں لے لیا

لوئردیر(مانند نیوز) تیمرگرہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان نے ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت پر ڈی ایف سی دیر پائین سید شہاب الدین کے ہمراہ بانڈہ چیک پوسٹ پر غیر قانونی طور پر سرکاری آٹا لے جانے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ موقع پر ہی ڈرائیور اور گاڑی کے مالک کو لے کر تیمر گڑھ فوڈ گودام لایا گیا۔ فوڈ سٹفز ایکٹ کے تحت آٹا نیلام کیا گیا اور مالک پر قانون کے مطابق بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں