0

اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت، شہباز شریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی، شیخ رشید

راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی ہے جبکہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے، حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمبگر ثابت ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی جماعت نے کال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے، لوگوں کے گھروں میں بھوک اور افلاس ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مبتنہ کیا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے، اکتوبر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں