0

بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل، پولنگ 27 ستمبر کو ہو گی

 کوئٹہ(مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے، پولنگ کل(منگل)27 ستمبر کو ہو گی۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق 4 اضلاع کی11 یوسیز کے 65 وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 67 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں۔بلوچستان کے ان 65وارڈز میں پولنگ 28اگست کو ہونا تھی جو بارش اور سیلاب کی وجہ سے مخر کی گئی تھی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ 65وارڈز میں مجموعی طور پر 34ہزار 715ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے، جبکہ 223امیدوار میدان میں ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں