0

پولیس اور پاک فوج مشترکہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کررہی ہے،ذیشان اصغر

سوات (مانند نیوز) پولیس اور پاک فوج مشترکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ذیشان اصغر‘ امن کے لیے سوات کے عوام اور فورسز نے قربانیاں دی ہیں امن کو سبوتاژ کرنے والے کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، کمشنر مالاکنڈ شوکت یوسفزئیتفصیلات کے مطابق: سوات پولیس کے زیر اہتمام پولیس ٹریننگ سکول سوات میں جرگہ کا انعقادکیا گیا، جرگہ میں صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ذیشان اصغر، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی، ڈی پی او سوات ذاہد نواز مروت،ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان ایم پی اے وڈیڈک چیرمین فضل حکیم خان، عمائدین علاقہ کے علاوہ،علماء ئے کرام،سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم،ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد خان اے این پی کے سابق ایم پی اے شیر شاہ خان،سابقہ خاتون ایم این اے مسرت احمد زیب،ڈاکٹر خالد محمود،جے یوائی ف کے قاری فتحت اللہ،سابق ایم ایس شیبر میاں، اقلیت برادری او ر دیگر مشران سمیت پولیس آفسران نے شرکت کی۔ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حصول کے لئے دس لاکھ مسلمانوں نے اپنے شہادتوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان حاصل کیا، ہمارے سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک اپنے وطن کے حفاظت کریں یہ ہم سب کا فریضہ ہے، گزشتہ سالوں میں سوات میں جب حالات خراب ہوئے تھے امن و امان کو بحال کرنے میں سوات پولیس فرنٹ لائن پر رہ کر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن و امان قائم کیا، اسی طرح گزشتہ حالات میں سیکورٹی فورسز، اور سوات کے غیور عوام نے بھی اپنے جانوں کو قربان کرکے امن قائم کیا۔خیبر پختونخوا پولیس نے امن و امان کے خاطر، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے چوکس کھڑے ہیں، پولیس فورس نے ہر جگہ اپنے اس ملک کے خاطر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے ہمارے آج کے لئے اپنے کل کو قربان کیا۔ خیبر پختونخوا بالخصوص سوات پولیس نے بہادری کے ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر جنگ لڑائی مجھے خیبرپختونخوا بالخصوص سوات پولیس پر فخر ہیں۔گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے کہا کہ پولیس، پاک فوج و دیگر سیکورٹی ادارے مشترکہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، امن و امان خراب کرنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹایاں جائے گا۔ کسی بھی شخص کو ہتھیار اُٹھانے کے ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو تمام سہولیات دئے ہیں۔ سوات کے غیور عوام، پولیس فورس اور سیکورٹی اداروں نے سوات کے امان و امان بحال کرنے میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کے قربانیوں رائیگا نہیں دیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس اور عوام دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر ہیں، جہاں بھی کوئی انجان یا مشکوک شخص نظر آئیں تو بروقت سوات پولیس کو اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عوام کے جان و مان کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہیں۔علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی سوات کا فرزند ہوں، جب سوات میں حالات کشیدہ تھے تو میں نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر سوات اپنے فرائض سرانجام دئیے۔گزشتہ کشیدہ حالات سے نکلنے کے لئے سیکورٹی فورسززاور سوات پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن و امان قائم کیا۔ امان و امان میں سوات کے غیور عوام نے بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی، ان شہداء کے قربانیوں کو کسی بھی حال رائیگاں نہیں دینگے اور سوات کے امان و امان کو دوبارہ خراب کرنے کے سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ سماج دشمن عناصر کو اس جنت نظیر وادی میں دوبارہ داخل ہونے دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی اسلحہ اُٹھائے گے ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کے اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی۔صوبائی حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واضح کہا ہے کہ سوات کے امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔سوات کے عوام مطمئن رہے سوات کے عوام کے جان و مال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہیں۔ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے جرگہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس کے جوانان ہر قسم حالات سے بخوبی نمٹنے کے تیار ہیں، سوات پولیس کے جوانوں کا عزم ہیں کہ وہ امان و امان …

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں