0

سکول افیسر ایسو سی ایشن اور اکسا ضلع سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سوات ( مانند نیوز) سکول افیسر ایسو سی ایشن اور اکسا ضلع سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں اور موجودہ حکومت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اکسا سوات کے صدر اختر حسین، سکول افیسرایسو سی ایشن کے صدر اختر علی، جنرل سیکرٹری اسرار الدین، اکسا کے جنر ل سیکرٹری ایوب خان، پی ای او اے کے جنرل سیکرٹری شمشیر علی اور دیگر نے کہا کہ دوسرے ممالک میں عوام اور سرکاری ملازمین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو کوشش کی جارہی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں آئے روز عوام اور سرکاری ملازمین کے لئے مشکلات پیدا کئے جارہے ہیں جو سراسر ظلم ہے اور افسوس کی بات ہے، انہوں نے کہا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے سیلاب زدگان کے لئے ترتیب وار کٹوتی کی جائیگی جس کو ہم غونڈہ ٹیکس یا بھتہ قرار دیتے ہیں اور یہ ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنشن میں جو اصلاحات کئے ہیں جس میں سرکاری ملازمین کی حق تلفی ہوئی ہے وہ ہمیں منظور نہیں، حکومت اس فیصلے کو واپس لیکر سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ چار درجاتی فامولے کا اپڈیشن ملازمین کا قانونی حق ہے جو کہ پچھلے دس سال سے اس اپڈیشن سے ملازمین محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں ہمارے مطالبات پر غور کرکے ہمیں مشکلات سے نکالیں اگر ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا تو ہم مزید احتجا ج شروع کرکے اپنے ساتھ سکولوں کے طلباء کو سڑکوں پر نکا لیں گے اور احتجاجی تحریک کا اختتام بنی گالہ پر ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں