0

پرائیویٹ سکولز تعلیم کے میدان میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ارشد خان

سوات(مانند نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز تعلیم کے میدان میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جس سے اصلاحی معاشرہ کا قیام ممکن ہورہا ہے، صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن (PSMA) ضلع سوات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرائیویٹ سکول ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر سلیم خان، سینئر نائب صدر امجد علی خان، سوات کے صدر ثواب خان، جنرل سیکرٹری شاہ فیصل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا سیکرٹری اطلاعات ارشد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں پرائیویٹ اسکولوں کے لئے ایک جامع پالیسی بنائی گئی تھی جس کے آج اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سزا و جزا کے تحت کیٹیگریز بنائے تاکہ سکولوں کی مشکلات میں کمی آسکے اور یہ ادارے خود مختیار بن جائیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مشکلات کے خاتمے، تجاویز اہم اصلاحات کیلئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور سیکرٹری تعلیم کے ساتھ ایسوسی ایشن کے وفود کا ملاقات کرایا جائے گا جس میں پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مسائل انکے سامنے رکھے جائینگے تا کہ حل نکالنے کی کوشش کی جائیں، انہوں نے  کہا کہ وزیر اعلی محمود خان سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرایوئٹ سکولوں کی آسانی کیلئے مختلف پہلوؤں پر ریگولیشن متعارف کئے گئے ہیں اور آیندہ بھی کوشش ہوگی کہ مزید اقدامات کے ذریعے مشکلات کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری اور اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی محمود خان خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے پرائیوٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا پیشہ ہے جو ایک اصلاحی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور اگر معاشرے میں بگاڑ ہے تو اسکی زمہ داری بھی ہم پر عاید ہوتی ہے، ہمیں اپنی سمت تبدیل کرتے ہوئے ترجیحات کو بدلنا ہوگا اور اس کیلیے ہم سب نے مشترکہ کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سمیت تمام اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ بہتر معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں