0

پاراچنارسید ابرار حسین نے مسجد و امام بارگاہ کی تعمیر کیلئے 110مرلے آراضی وقف کرلی

پاراچنار (مانند نیوز ) پاراچنار سے تقریبا 7 کلومیٹر دور کراخیلہ شلوزان گرنیٹی روڈ پر 200 گھروں پر مشتمل آبادی میں مسجد و امام بارگاہ نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ نماز و عزاداری کیلئے قریبی دیہات جانے پر مجبور ہیں آج کل جہاں اراضی تنازعات کی وجہ سے ہر جگہ قتل و لڑائیاں روز کا معمول ہے وہاں سید ابرار حسین کاظمی المعروف گرنیٹی نے شلوزان پشتازون کے اس علاقے میں 110 مرلے آراضی برائے تعمیر مسجد و امام بارگاہ وقف کردیا  آراضی میں بدست نائب پیش امام علامہ محبت علی اور صدر تحریک حسینی آغائے تجمل اور مشران علاقہ نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور علم غازی عباس علمدار نصب کیا کمیٹی ممبران نے مومنین سے مسجد و امام بارگاہ کی تعمیر میں مکمل تعاون کی اپیل کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں