0

کراچی دودھ پتی چائے میں بھی پلاسٹک کا انکشاف

کراچی (مانند نیوز) کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔جناح یونیورسٹی برائے خواتین اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کراچی سے حاصل کیے گئے چائے کے نمونے مائیکرو  پلاسٹک سے آلودہ پائے گئے ہیں۔تحقیق کے مطابق کراچی سے حاصل کی گئی ایک ملی لیٹر دودھ پتی چائے میں ایک سے 5 مائیکرو پلاسٹک پائے گئے۔خیال رہے کہ  مائیکرو پلاسٹک 5 ملی میٹر سے چھوٹے پلاسٹک کے ذرات کو کہا جاتا ہے۔تحقیق  میں بتایا گیا کہ دودھ پتی چائے 100 سے 250 ملی لیٹر کی پیالیوں میں پی جاتی ہے، دودھ پتی چائےکی پیالی میں تقریبا 100سے 1250 مائیکرو پلاسٹک کے ٹکڑے انسانی جسم میں جاتےہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں