0

وزیراعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈنگ لیک : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ، جس میں وزیراعظم ہاؤس سے آڈیولیک پر بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سیلاب، سیکیورٹی کی صورتحال اور دیگر معاملات زیرغور آئیں گے۔
اجلاس کو ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال سمیت وزیراعظم ہاؤس سے ہیک ہونے والے اہم ڈیٹا پر بریف کیا جائےگا۔
گذشتہ روز فاقی حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، جے آئی ٹی کو وزیراعظم ہاؤس کےعملے سےتفتیش کا اختیار ہوگا۔
جے آئی ٹی تحقیق کرے گی کہ ڈیٹا ہیک ہوا یا کسی نے چوری کر کے فروخت کیا اور جائزہ لے گی واقعے کے وقت کون کون افسر وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھا۔
پی ایم ہاؤس اورآفس پر مامورسکیورٹی کی نقل وحرکت محدودکردی گئی ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب۔۔ وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔۔ شرکا کو وزیراعظم ہاؤس کی خفیہ ریکارڈنگ سے متعلق بریف کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں