0

ایف ایف سی نے سال 2021 کے لیے بہترین کارپوریٹ اور پائیداری کی رپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد(نمائندہ مانند)ایف ایف سی کا اعزاز – سال 2021 کے لیے بہترین کارپوریٹ اور پائیداری کی رپورٹ کے ایوارڈ کا حصول۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے ایک بار پھر اپنی بہترین کارپوریٹ کارکردگی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سال 2021 کے لیے بہترین کارپوریٹ اور پائیداری کی رپورٹس میں ٹاپ رینکنگ حاصل کی۔

ایوارڈز کا اعلان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP)  اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) کی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا – یہ ایوارڈز شفاف رپورٹنگ، گڈ گورننس کے طریقوں اور ایف ایف سی کی طرف سے اختیار کردہ مالی اور غیر مالی معلومات دونوں پر غور کرتے ہوئے تنظیم کے اندر مربوط سوچ کو فروغ دینے کے اعتراف میں کیا گیا  ۔

ایف ایف سی کی سالانہ رپورٹس کو درج ذیل ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

– 14ویں بار بہترین مجموعی کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ کیٹیگری کی میں پہلی پوزیشن

– 18ویں بار کیمیکل سیکٹر ایوارڈ کیٹیگری کی  بہترین کارپوریٹ رپورٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن

– 6ٹی بار بہترین پائیداری رپورٹ ایوارڈ میں پہلی پوزیشن

 میریٹ ہوٹل میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں کمپنی کی نمائندگی کرنے والے مسٹر اظہر خان نے ایوارڈ وصول کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں