0

ہری پور سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی انوسٹیگیشن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ہری پور (مانند نیوز) ضلع ہری پور سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی انوسٹیگیشن محمد جاوید کےاعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ایس پی محمد آیاز اعوان، ایس پی انوسٹیگیشن مجیب الرحمان ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر محمد فدا خان،ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی و دیگر افسران پولیس نے شرکت کی۔ افسران پولیس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈی ایس پی انوسٹیگیشن نے ہری پور تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور ہری پور میں فرائض سرانجام دینے والے جملہ پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔  ہری پور کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تمام افسران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور نے ڈی پی او ہری پور کی جانب سے الوداعی شیلڈ دی اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں